ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: تین وزراء کا استعفیٰ، کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں تیز

راجستھان: تین وزراء کا استعفیٰ، کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں تیز

Sat, 20 Nov 2021 21:10:07    S.O. News Service

جے پور،20/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں جلد ہی گہلوت کابینہ کی توسیع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے تمام سیاسی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گزشتہ روز راجستھان حکومت کے تین وزراء  ڈاکٹر رگھو شرما، گووند سنگھ دوتاسارا اور ہریش چودھری نے استعفیٰ دے دیا۔ ان تینوں وزراء   نے اپنا استعفیٰ پارٹی ہائی کمان سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے۔راجستھان کے کانگریس انچارج اجے ماکن نے بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ تینوں اب تنظیم میں اپنی اپنی اہم ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رگھو شرما، گووند سنگھ دوتاسارا اور ہریش چودھری نے اپنا استعفیٰ لکھ کر سونیا گاندھی کو بھیجے ہیں۔ انہوں نے خود وزارتی عہدہ چھوڑ کر پارٹی کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کانگریس پارٹی ان لوگوں کا احترام کرتی ہے۔


Share: